نمرہ خان نے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں، شوہر پائلٹ نکلے، خواب پورا ہونے کا انکشاف

0
نمرہ خان نے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں، شوہر پائلٹ نکلے، خواب پورا ہونے کا انکشاف

نمرہ خان نے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں، شوہر پائلٹ نکلے، خواب پورا ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اداکارہ نے ابتدائی طور پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیرس میں ہونے والے ایک خصوصی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی شادی کی خبر دی تھی۔ ان تصاویر میں وہ گلابی مغربی طرز کے گاؤن میں جبکہ ان کے شوہر سرمئی سوٹ میں نظر آئے تھے، تاہم اس وقت انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

بعد ازاں نمرہ خان نے اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کر دیں جن میں وہ سنہرے کام والے سفید روایتی لباس میں دکھائی دیں، جبکہ ان کے شوہر سفید شلوار قمیض اور سنہری کڑھائی والے کوٹ میں نظر آئے۔ ان تصاویر میں اب ان کے شوہر کا چہرہ بھی واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پائلٹ ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کیک کی تصاویر بھی شیئر کیں جن پر جہاز اور پائلٹ کے ڈیزائن بنے ہوئے تھے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "میری شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے، جو میرا خواب تھا۔”

نمرہ خان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے