میٹ گالا 2026 میں ایشا امبانی کی سونے اور ہیروں سے مزین ساڑھی توجہ کا مرکز بن گئی
میٹ گالا 2026 میں ایشا امبانی کی سونے اور ہیروں سے مزین ساڑھی توجہ کا مرکز بن گئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Met Gala 2026 میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے منفرد اور تخلیقی ملبوسات کے ذریعے فن اور ثقافت کی جھلک پیش کی، تاہم بھارتی کاروباری شخصیت ایشا امبانی کی دلکش ساڑھی نے خصوصی توجہ حاصل کر لی۔
ایشا امبانی تقریب میں 200 سے زائد ہیروں اور قیمتی پتھروں سے مزین، خالص سونے کے دھاگوں سے تیار کردہ ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں۔ ان کے انداز اور لباس کو تقریب کے نمایاں فیشن لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ساڑھی کے ساتھ ان کے ہاتھوں میں پہنے سفید پھولوں کے گجرے اور پرس کے بجائے تھاما گیا اسٹیل سے بنا ہوا آم بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ منفرد فن پارہ بھارتی فنکار سبودھ گپتا کی تخلیق ہے، جو روزمرہ استعمال کی اشیاء کو آرٹ میں تبدیل کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
ایشا امبانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز ان کی والدہ کی جیولری کلیکشن سے تیار کیا گیا، جبکہ استعمال کیے گئے زیورات بھی ان کی والدہ کے ذاتی ذخیرے کا حصہ تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ساڑھی معروف بھارتی ڈیزائنر گورو گپتا نے ڈیزائن کی، جبکہ اسے تیار کرنے میں کاریگروں کو تقریباً 1200 گھنٹے لگے۔