معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم قومی اعلان متوقع

0
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم قومی اعلان متوقع

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم قومی اعلان متوقع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سید عاصم منیر اتوار 10 مئی کو وفاقی دارالحکومت میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں قومی سلامتی اور دفاع سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں شہباز شریف، سروسز چیفس، وفاقی وزراء اور صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے، جبکہ وزیراعظم اپنے خطاب میں اہم قومی پالیسی بیان جاری کریں گے۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جنگی طیارے خصوصی فلائی پاسٹ کا حصہ ہوں گے۔ ان طیاروں میں وہ جدید جنگی جہاز بھی شامل ہوں گے جنہوں نے ایک سال قبل ہونے والے معرکۂ حق میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں جنگی ترانوں، ملی نغموں اور خصوصی پروڈکشن کے ذریعے قومی جذبے کی عکاسی کی جائے گی، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تقریب کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے