ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ اسلام آباد کی بازگشت، ڈاکٹر ساجد تارڑ کے بیان سے سفارتی حلقوں میں ہلچل

0
ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ اسلام آباد کی بازگشت، ڈاکٹر ساجد تارڑ کے بیان سے سفارتی حلقوں میں ہلچل

ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ اسلام آباد کی بازگشت، ڈاکٹر ساجد تارڑ کے بیان سے سفارتی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈاکٹر ساجد تارڑ کے ایک اہم ویڈیو بیان کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر Donald Trump جلد اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران بڑی سفارتی پیش رفت کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر ساجد تارڑ کے مطابق پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ہے اور مختلف عالمی طاقتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ میں کمی کے آثار نمایاں ہیں، جبکہ ممکنہ جنگ بندی سے متعلق بھی اہم اشارے سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئی پیش رفت دیکھنے کو مل سکتی ہے، جس کے اثرات پورے خطے کی سیاست پر مرتب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے