اکشے کمارکی آنکھوں کی معمولی سرجری، چند روز آرام کا فیصلہ
اکشے کمار کی آنکھوں کی معمولی سرجری، چند روز آرام کا فیصلہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے مسلسل مصروف شیڈول کے بعد اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے ممبئی میں آنکھوں کی ایک معمولی سرجری کروالی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مائنر سرجری بدھ کی صبح انجام دی گئی جس کا مقصد بینائی کی درستی تھا۔ ذرائع کے مطابق سرجری کامیاب رہی اور اداکار کی حالت تسلی بخش ہے۔
سرجری سے قبل اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ مکمل کی تاکہ ان کے پروجیکٹس کا شیڈول متاثر نہ ہو۔ تاہم اب وہ آئندہ چند روز تک شوٹنگز سے وقفہ لیں گے۔
وہ حالیہ دنوں میں ہدایتکار انیس بزمی کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جس کا کیرالا شیڈول بھی مکمل ہو چکا ہے۔ اس فلم میں ودیا بالن اور راشی کھنہ بھی شامل ہیں۔
اکشے کمار کے لیے سال 2026 کافی مصروف رہا ہے۔ فلم بھوت بنگلہ کی کامیابی کے بعد انہوں نے متعدد نئے منصوبوں پر کام شروع کیا، تاہم اب انہوں نے صحت کے لیے مختصر وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
58 سالہ اداکار اس وقت بھی بالی ووڈ کے مصروف ترین فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ویلکم ٹو دی جنگل، گول مال 5 اور حیوان سمیت کئی بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔
مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔