حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، حافظ نعیم الرحمٰن
حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران عالمی مارکیٹ کا نام لے کر عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں، جبکہ بھاری پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق پیٹرولیم لیوی کا پیٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں اور فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز اور لیوی عوام سے وصول کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔