عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا حکومت پر شدید تنقید، کہا پختون خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا حکومت پر شدید تنقید، کہا پختون خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے
اسلام آباد(پاکستانی نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پختون خطہ اس وقت انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث ایک جانب دہشت گردی اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ دوسری جانب صوبہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے دعویدار حکمران خود بے اختیار ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے قیدی لیڈر کے معاملات میں مصروف ہیں، اس لیے عوامی مشکلات ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔