یومِ تشکر: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطاب

0
یومِ تشکر: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطاب

یومِ تشکر: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطاب

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)معرکۂ حق میں تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے جبکہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب جاری ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں جو اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

تقریب میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہیں۔ مسلح افواج کے سربراہان نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔

معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف نے قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ معرکۂ حق میں کامیابی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور عزم کا واضح ثبوت ہے جس نے عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

دوسری جانب بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن “بنیان مرصوص” میں کامیابی پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور ریلیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا، جبکہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی جھکایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے