پاکستان نے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا

0
پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کا کسی ہنگامی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں،ترجمان

پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کا کسی ہنگامی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں،ترجمان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Ministry of Foreign Affairs of Pakistan نے CBS News کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا کے طیارے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سفارتی عملے کی نقل و حرکت کے لیے پاکستان آئے تھے اور آئندہ مذاکراتی مراحل کے پیش نظر عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر جانبدار اور ذمہ دار سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق Pakistan خطے میں امن، مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے