سعودی عرب: منیٰ میں قیام کے لیے نئی ہدایات، بڑے بیگز لانے پر پابندی

0
سعودی عرب: منیٰ میں قیام کے لیے نئی ہدایات، بڑے بیگز لانے پر پابندی

سعودی عرب: منیٰ میں قیام کے لیے نئی ہدایات، بڑے بیگز لانے پر پابندی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2026 کے عازمین کے لیے منیٰ میں قیام سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق تمام حجاج کرام پر ان ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی۔

نئی ہدایات کے تحت منیٰ میں ٹرالی بیگز اور بڑے ہینڈ کیری بیگز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمینِ حج صرف ایک چھوٹا کندھے پر لٹکایا جانے والا بیگ ساتھ رکھ سکیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات حج کے دوران رش کو کم کرنے، نقل و حرکت کو آسان بنانے اور سیکیورٹی و انتظامی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد مقدس مقامات پر عبادات کو زیادہ منظم اور محفوظ بنانا ہے تاکہ عازمین کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے