مہنگائی کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کا آپشن موجود ہے، حافظ نعیم الرحمان
مہنگائی کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کا آپشن موجود ہے، حافظ نعیم الرحمان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Hafiz Naeem ur Rehman نے کہا ہے کہ مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی احتجاج کرے گی جبکہ ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر Jamaat-e-Islami Pakistan نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی اور ٹیکسز کی وجہ سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق تیل کی قیمت کم بنتی ہے مگر اضافی ٹیکسز لگا کر عوام کو مہنگا پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے سوال اٹھایا کہ بھارت اور بنگلا دیش میں قیمتیں نہیں بڑھیں، تو کیا جنگ کے اثرات صرف پاکستان پر ہی پڑ رہے ہیں؟ انہوں نے بجلی اور گیس کے فکس چارجز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں بجلی کے ٹیکسز کی مد میں 19 کھرب روپے وصول کیے گئے۔
انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ صرف چند آئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے جبکہ باقی معاہدوں میں توسیع کے ذریعے کرپشن کا راستہ کھولا جا رہا ہے۔