ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کے انتظام پر پیش رفت، مشترکہ طریقۂ کار پر اتفاق

0
ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کے انتظام پر پیش رفت، مشترکہ طریقۂ کار پر اتفاق

ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کے انتظام پر پیش رفت، مشترکہ طریقۂ کار پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے مستقبل کے انتظامی طریقۂ کار پر اتفاقِ رائے کر لیا۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق عمان نے ساحلی ریاست ہونے کے ناطے انتظامی عمل میں شمولیت کی حمایت کی ہے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کے مؤقف کی بھی تائید کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ماہرین پر مشتمل تکنیکی کمیٹیاں آئندہ سات سے آٹھ دن کے دوران مذاکرات کا آغاز کریں گی تاکہ مجوزہ معاہدے اور بحری راستوں سے متعلق مسودہ تیار کیا جا سکے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان اختلاف برقرار ہے۔ ایران عمان کے تعاون سے نئی خدماتی فیس نافذ کرنا چاہتا ہے، جبکہ امریکا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

ادھر عمان نے واضح کیا ہے کہ بحری گزرگاہ پر کوئی نئی گزر فیس عائد نہیں کی جا رہی، البتہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں اپنی ساحلی حدود کے قریب عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے