توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

0
توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی


معروف میزبان و اداکار توثیق حیدر اور اداکارہ فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنے نکاح اور شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔

دونوں فنکاروں نے مشترکہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ بعض یوٹیوبرز زیادہ ناظرین اور آمدنی حاصل کرنے کے لیے جھوٹی اور غیر مصدقہ خبریں پھیلا رہے ہیں۔

توثیق حیدر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ صبح اٹھ کر معلوم ہوا کہ ان کی شادی ہو چکی ہے اور مصنوعی تصاویر میں انہیں دلہا بھی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر ان خبروں سے کسی نے آمدنی حاصل کی ہے تو کم از کم سلامی ہی بھیج دے۔

فرح سعدیہ نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبروں سے ان کے اہلِ خانہ، بچوں اور والدین کو غیر ضروری سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے مواد بنانے والوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دونوں فنکاروں نے واضح کیا کہ ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے اور وہ ہمیشہ اچھے دوست رہیں گے، جبکہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے