آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز، مرکزی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

0
آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز، مرکزی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز، مرکزی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

تہران میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں تہران کی مصلیٰ مسجد اور اطراف کی شاہراہوں پر لاکھوں سوگوار آخری دیدار اور خراجِ عقیدت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عوام کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر مصلیٰ کمپلیکس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ کے اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق مرکزی نمازِ جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی پڑھائیں گے، تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تاریخی طور پر بھی یہ لازم نہیں کہ مرحوم سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ نئے سپریم لیڈر ہی پڑھائیں۔ 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کی نمازِ جنازہ آیت اللہ سید محمد رضا گلپائیگانی نے پڑھائی تھی، جبکہ آیت اللہ علی خامنہ ای بعد ازاں سپریم لیڈر منتخب ہوئے تھے۔

شیڈول کے مطابق 4 سے 6 جولائی تک تہران، 7 جولائی کو قم، 8 جولائی کو عراق کے نجف اور کربلا میں نمازِ جنازہ کے اجتماعات منعقد ہوں گے، جبکہ 9 جولائی کو مشہد میں آخری نمازِ جنازہ کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے