بیٹی کی خاطر کئی رشتے ٹھکرا دیے، فضا علی کا اپنی دوسری شادی سے متعلق انکشاف

0
بیٹی کی خاطر کئی رشتے ٹھکرا دیے، فضا علی کا اپنی دوسری شادی سے متعلق انکشاف

بیٹی کی خاطر کئی رشتے ٹھکرا دیے، فضا علی کا اپنی دوسری شادی سے متعلق انکشاف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق کے بعد انہوں نے دوسری شادی سے کبھی انکار نہیں کیا، تاہم کئی اچھے رشتے صرف اس لیے مسترد کر دیے کیونکہ سامنے والے ان کی بیٹی فرال کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے بتایا کہ سابق شوہر فواد فاروق سے علیحدگی کے بعد انہیں متعدد شادی کی پیشکشیں موصول ہوئیں اور ایک مرحلے پر ان کی منگنی بھی طے پا گئی، لیکن ہر بار انہیں محسوس ہوا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے مناسب نہیں۔

اداکارہ کے مطابق اکثر رشتوں میں یہ شرط رکھی جاتی تھی کہ شادی کے بعد ان کی بیٹی اپنے والد کے پاس رہے، تاہم انہوں نے ہمیشہ واضح کیا کہ وہ کسی بھی رشتے کی خاطر اپنی بیٹی سے الگ نہیں ہو سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص ان کی بیٹی کو قبول نہ کرے، وہ اس کے ساتھ رشتہ بھی قبول نہیں کر سکتیں۔

فضا علی نے مزید بتایا کہ اپنے موجودہ شوہر اعجاز سے رشتہ طے ہونے سے قبل انہوں نے اپنی سابق شادی، منگنی اور ماضی کی تمام اہم باتیں کھل کر بتا دی تھیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی غلط فہمی یا اعتماد کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے