مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتِ حال تیزی سے بگڑ رہی ہے، سلامتی کونسل کو فوری اقدام کرنا ہوگا: سفیر عاصم افتخار احمد

0

نیویارک اقوام متحدہ (ذیشان شمسی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتِ حال تیزی سے بگڑ رہی ہے، سلامتی کونسل کو فوری اقدام کرنا ہوگا انکا کہناتھا کہ  اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا واضح مقصد قبضے کو مستحکم کرنا اور فلسطینی ریاست کے امکانات کو نقصان پہنچانا ہے  انہوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ  آبادکاری میں توسیع تشویش ناک حد تک پہنچ چکی ہے، E-1 اور دیگر علاقوں میں آبادکاری فلسطینی سرزمین کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے 

اجلاس میں پاکستان نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے محصولات فوری طور پر اور مکمل طور پر جاری کیے جائیں، یہ محصولات فلسطینی عوام کے ہیں سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ  مسجدِ اقصیٰ/الحرم الشریف میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر پاکستان کو شدید تشویش ہے 

انکا کہنا تھا کہ  القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی فلسطینی ریاست ہی منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کی قابلِ اعتبار بنیاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے