ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی کے باوجود اعزاز نہ ملنے کا دعویٰ

0
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی کے باوجود اعزاز نہ ملنے کا دعویٰ

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی کے باوجود اعزاز نہ ملنے کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کو ستارہ امتیاز دینے کیلئے دو مرتبہ نامزد کیے جانے کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے نام منظور نہ کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ نے دونوں فنکاروں کے نام دو مختلف مواقع پر ستارہ امتیاز کیلئے تجویز کیے تھے۔

صوبائی وزیر کے مطابق یہ نامزدگیاں معروف شخصیات پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھیں، تاہم وفاقی سطح پر دونوں ناموں کو ایوارڈ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا اور اس کی وجہ بھی واضح نہیں کی گئی۔

ذوالفقار علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے کے باوجود ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی سطح پر اعزاز کیوں نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور خلیجی ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فنکاروں اور ثقافتی شعبے کو زیادہ اہمیت دی جائے اور ملک کا نام روشن کرنے والی شخصیات کی قومی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے