ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس قانونی طور پر میاں بیوی بن گئے، مداح حیران

0
ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس قانونی طور پر میاں بیوی بن گئے، مداح حیران

ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس قانونی طور پر میاں بیوی بن گئے، مداح حیران

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے اپنی دیرینہ ساتھی گیبریلا ڈیمیٹریڈس کے ساتھ شادی کی قانونی کارروائی مکمل کرلی، جس کے بعد دونوں باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے۔

ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس 2018 سے ایک ساتھ ہیں۔ کئی برس سے رشتے میں رہنے والے اس جوڑے نے اس دوران اپنے خاندان کو بھی وسعت دی اور دو بیٹوں کے والدین بنے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے گوا میں اپنی شادی رجسٹرڈ کرائی، جس کے بعد ان کے تعلق کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ارجن رامپال اس سے قبل گیبریلا سے اپنی منگنی کی تصدیق بھی کرچکے تھے۔

جوڑے کے بڑے بیٹے ارک کی پیدائش 2019 میں ہوئی، جبکہ دوسرے بیٹے آراو نے 2023 میں جنم لیا۔ ارجن اور گیبریلا کو اکثر اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

گیبریلا ڈیمیٹریڈس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور وہ ماڈلنگ کے ساتھ فیشن ڈیزائننگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ وہ مختلف مواقع پر اپنے تخلیقی کیریئر اور خاندانی ذمہ داریوں کے درمیان توازن کے حوالے سے گفتگو کرچکی ہیں۔

ارجن رامپال اور گیبریلا کی شادی کی خبر اچانک سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے