اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ سے بولے گئے جھوٹ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

0
اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ سے بولے گئے جھوٹ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ سے بولے گئے جھوٹ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس کے شوہر ریٹائرڈ کرنل غلام عباس ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی پہلی اہلیہ سے شادی سے متعلق بات چھپانے کا اعتراف کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

پروگرام میں ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کرنل غلام عباس نے کہا کہ انہیں آج بھی افسوس ہے کہ انہوں نے اسما عباس سے شادی کے بارے میں اپنی پہلی اہلیہ کو بروقت آگاہ نہیں کیا بلکہ اس معاملے میں ان سے جھوٹ بولا، جو ان کے مطابق غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی ذمہ داری ہمت کے ساتھ قبول کرتے ہوئے اپنی پہلی اہلیہ سے یہ بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔ اسما عباس نے بھی بتایا کہ کرنل عباس نے اپنی پہلی اہلیہ کی زندگی میں کبھی کھل کر اپنے احساسِ جرم کا اظہار نہیں کیا۔

کرنل غلام عباس نے کہا کہ انسان کو اپنے دل کی باتیں زندگی میں ہی بیان کردینی چاہئیں، کیونکہ احساسات کو محسوس کرنا اپنی جگہ لیکن انہیں الفاظ میں بیان کرنا بھی بہت اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسما عباس اور ان کی پہلی اہلیہ کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔ پہلی اہلیہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں شدید تکلیف میں تھیں اور اسی دوران انہوں نے اپنے احساسِ جرم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قدم چھوئے تھے، تاہم وہ کبھی یہ بات الفاظ میں بیان نہ کرسکے۔

پہلی اہلیہ کے ساتھ گزاری زندگی کو یاد کرتے ہوئے ریٹائرڈ کرنل غلام عباس جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور دورانِ گفتگو رو پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے