’ڈان 3‘ سے علیحدگی کے بعد مشکلات کا سامنا رہا، رنویر سنگھ کا کیریئر کے مشکل دور کا اعتراف

0
’ڈان 3‘ سے علیحدگی کے بعد مشکلات کا سامنا رہا، رنویر سنگھ کا کیریئر کے مشکل دور کا اعتراف

’ڈان 3‘ سے علیحدگی کے بعد مشکلات کا سامنا رہا، رنویر سنگھ کا کیریئر کے مشکل دور کا اعتراف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے مشکل دور کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈان 3‘ سے علیحدگی کے بعد انہیں کیریئر میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

ری لائنس کی دستاویزی فلم ’پروہ ہے تو پریوار ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا کہ ان کی کچھ فلموں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، تاہم انہیں ملنے والی حمایت نے نئی فلم پر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

اداکار کے مطابق ’دھریندر‘ بنانا اور اسے مکمل کرنا آسان نہیں تھا اور اس دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پوری محنت اور یقین کے ساتھ ایسے منصوبے پر کام کرنا، جس کی کامیابی سے کیریئر میں نئی راہیں کھلنے کی امید ہو، ایک بڑا فیصلہ تھا۔

رنویر سنگھ نے کسی فلم کا نام لیے بغیر اعتراف کیا کہ ’دھریندر‘ سے قبل بھی ان کے کیریئر میں ناکامیوں اور مشکلات کا دور رہا ہے۔

’ڈان 3‘ تنازع
رنویر سنگھ اور فرحان اختر کے درمیان ’ڈان 3‘ کے حوالے سے تنازع گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس ایکسل انٹرٹینمنٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ رنویر سنگھ نے بیرون ملک شوٹنگ شروع ہونے سے کچھ عرصہ قبل فلم سے علیحدگی اختیار کی، جس کے باعث پروڈکشن کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ فرحان اختر نے رنویر سنگھ سے 45 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈسٹری میں باضابطہ شکایت بھی درج کرائی۔ بتایا گیا کہ رنویر کی رضامندی کی بنیاد پر فلم کی پری پروڈکشن، لاجسٹکس اور تقریباً 120 افراد پر مشتمل عملے کے انتظامات پر اخراجات کیے جا چکے تھے۔

دوسری جانب رنویر سنگھ نے اس معاملے پر عوامی سطح پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے