پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست 2026 سے 24 اگست 2026 تک ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔