جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد معمولی زخمی

0
جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد معمولی زخمی

جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد معمولی زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

جاپان کے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 78 کلومیٹر تھی۔ جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ بعض علاقوں میں ٹرین سروس بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

جاپانی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 5 سے کم شدت کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے