عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

0
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کردی ہے، جبکہ ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔

موڈیز کے مطابق تقریباً 12 ماہ کے دوران پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں دو درجے بہتری آئی ہے۔ ریٹنگ میں اضافے کی بڑی وجوہات میں گورننس میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ، مقامی قرض لینے کی لاگت میں کمی اور مسلسل میکرواکنامک استحکام شامل ہیں۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے باعث پاکستان کی بیرونی کمزوریوں سے متعلق خطرات میں کمی آئی ہے۔ بہتر مالیاتی پوزیشن اور مانیٹری پالیسی میں نرمی کے نتیجے میں قرضوں کی استطاعت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

موڈیز کے مطابق ان پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کی بیرونی پوزیشن مزید مستحکم ہونے جبکہ مالیاتی اشاریوں میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے