میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ، تحقیقات کے لیے 30 دن مقرر

0
میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ، تحقیقات کے لیے 30 دن مقرر

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ، تحقیقات کے لیے 30 دن مقرر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کے حقائق سامنے لانے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی کابینہ سے منظوری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مرحوم میر رضا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جس نے یہ سفاکانہ اقدام کیا، اسے منظرعام پر آنا چاہیے اور جو بھی قصوروار ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

میئر کراچی نے بتایا کہ وہ دو مرتبہ میر رضا کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کرچکے ہیں اور حکومتی پیغام پہنچایا، جبکہ ایک ملاقات میں وزیر داخلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اہلخانہ نے پولیس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق جوڈیشل کمیشن پولیس کے تفتیشی کردار سمیت کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے گا۔ حکومت کی اولین ترجیح میر رضا کے اہلخانہ کو مطمئن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو حقائق تک پہنچنے اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے