فلم ’ورنہ‘ میں کرینہ کپور مرکزی کردار کے لیے زیرِ غور تھیں، ہارون شاہد کا انکشاف
فلم ’ورنہ‘ میں کرینہ کپور مرکزی کردار کے لیے زیرِ غور تھیں، ہارون شاہد کا انکشاف
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
پاکستانی اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے اپنی پہلی فلم ’ورنہ‘ کی ابتدائی کاسٹنگ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو ابتدا میں فلم کے مرکزی کردار کے لیے زیرِ غور لایا گیا تھا۔
ہارون شاہد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی کیریئر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو 2017 میں ریلیز ہونے والی شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون شاہد نے فلم کی ابتدائی کاسٹنگ کا ذکر کیا۔ ان کے اس انکشاف کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
فلم ’ورنہ‘ میں ہارون شاہد کے ساتھ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔