آبنائے ہرمز میں بحری جہاز ڈوبنے کے بعد سمندر میں تیرتے کنٹینرز اور دیگر اشیاء کے مناظر سامنے آگئے
آبنائے ہرمز میں بحری جہاز ڈوبنے کے بعد سمندر میں تیرتے کنٹینرز اور دیگر اشیاء کے مناظر سامنے آگئے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوبنے کے ایرانی دعوے کے بعد سمندر میں تیرتے کنٹینرز اور دیگر اشیاء کے مناظر سامنے آگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے پانیوں میں متعدد کنٹینرز اور دیگر اشیاء بکھری ہوئی تیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک کنٹینر بردار بحری جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ڈوب گیا۔
واقعے کے بعد سمندر میں تیرتے کنٹینرز اور دیگر اشیاء کی موجودگی نے توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔