بھارتی اداکار پرکاش راج کی والدہ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
بھارتی اداکار پرکاش راج کی والدہ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
پرکاش راج کی والدہ سورنالَتھا 86 برس کی عمر میں بنگلورو میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔ یہ المناک واقعہ 29 مارچ 2026 بروز اتوار پیش آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحومہ طبی مسائل کا شکار تھیں۔ ان کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی۔ پرکاش راج ماضی میں بھی اپنی والدہ کی صحت کے مسائل کا ذکر کر چکے ہیں، تاہم انتقال کی حتمی وجہ کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔
اداکار اس نقصان پر گہرے صدمے میں ہیں، جبکہ بھارتی شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نامور اداکار پون کلیان نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سن کر شدید دکھ ہوا اور ان کی دلی ہمدردیاں پرکاش راج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔