ساحر علی بگا کا مطالبہ: پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگائی جائے

0
ساحر علی بگا کا مطالبہ: پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگائی جائے

ساحر علی بگا کا مطالبہ: پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگائی جائے

ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کسی بھی چھوٹی بات پر بھارت پاکستان پر پابندیاں لگا دیتا ہے، مثال کے طور پر ہمارا اسپوٹی فائے پر بھارت میں بند ہے لیکن پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں۔

ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی موسیقی پر پابندی ہونی چاہیے تاکہ ملکی میوزک انڈسٹری کو عزت دی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ شروعات بھارت نے کی تھی، لہٰذا پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنے فنکاروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے