لالی ووڈ میں تنازع شدت اختیار کر گیا، Resham اور Deedar آمنے سامنے

0
لالی ووڈ میں تنازع شدت اختیار کر گیا، Resham اور Deedar آمنے سامنے

لالی ووڈ میں تنازع شدت اختیار کر گیا، Resham اور Deedar آمنے سامنے

لالی ووڈ کی سینئر اداکاراؤں Resham اور Deedar کے درمیان پرانا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں دونوں فنکارائیں ٹی وی پروگرامز اور انٹرویوز میں ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دیدار نے ریشم کو منفی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قریبی افراد کو نشانہ بناتی ہیں اور شوبز انڈسٹری کے کئی لوگ ان کے رویے سے متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریشم دوسروں کی زندگیاں تباہ کرتی ہیں اور وہ خود ایسی شخصیت نہیں بننا چاہتیں۔

دوسری جانب ریشم نے اپنے انٹرویو میں دیدار کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیدار خود زیادہ معروف نہیں اور زیادہ تر کسی کی بہن کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ ریشم کا کہنا تھا کہ ان پر تنقید کرنے والے دراصل ان کے فلاحی کاموں، خاص طور پر لنگر، سے حسد کا شکار ہیں۔

ریشم نے مزید کہا کہ دیدار طویل عرصے تک تھیٹر سے وابستہ رہنے کے باوجود اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

تنازع اس وقت مزید بڑھ گیا جب دیدار نے سوشل میڈیا پر اپنی سینڈل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سخت پیغام دیا کہ “میری جوتی بھی معافی نہیں مانگے گی”، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ مزید گرم ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے