ہریتھک روشن اور سوزین خان کا رشتہ قائم رہنے کے لیے نہیں تھا: زید خان کا انکشاف

0
ہریتھک روشن اور سوزین خان کا رشتہ قائم رہنے کے لیے نہیں تھا: زید خان کا انکشاف

ہریتھک روشن اور سوزین خان کا رشتہ قائم رہنے کے لیے نہیں تھا: زید خان کا انکشاف


بالی ووڈ اداکار زید خان نے اپنی بہن سوزین خان اور اداکار ہریتھک روشن کی طلاق کے 14 سال بعد پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رشتہ قائم رہنے کے لیے نہیں تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں زید خان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندانوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوزین اور ہریتھک کو علیحدگی کے بعد اپنی خوشی تلاش کرنے کی مکمل آزادی دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی رشتے کو زبردستی برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے جو حقیقت میں قائم نہیں رہ سکتا تو اس سے دونوں افراد تکلیف میں رہتے ہیں، اسی لیے انہوں نے اختلافات کے ساتھ رہنے کے بجائے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

زید خان کے مطابق بچوں کی موجودگی میں اصل توجہ ان کی پرورش، ان کی زندگی میں مثبت کردار ادا کرنے اور انہیں اچھا انسان بنانے پر مرکوز ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے اور اپنی اپنی خوشی تلاش کرنے کا وقت ہے، اور دونوں خاندانوں نے اس فیصلے کو سمجھداری سے قبول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے