جنوبی بھارتی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم اپارٹمنٹ میں مردہ پائیں گئیں، خودکشی کا شبہ

0
جنوبی بھارتی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم اپارٹمنٹ میں مردہ پائیں گئیں، خودکشی کا شبہ

جنوبی بھارتی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم اپارٹمنٹ میں مردہ پائیں گئیں، خودکشی کا شبہ

چنئی: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی 36 سالہ اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اداکارہ چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

واقعے کی تفصیلات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سباشینی ان دنوں چنئی میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھیں۔ ابتدائی تحقیقات اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنا پر پولیس اسے خودکشی کا ممکنہ واقعہ قرار دے رہی ہے، تاہم موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

موت سے قبل گھریلو تنازع کا انکشاف

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس المناک واقعے سے کچھ دیر قبل اداکارہ کا اپنے شوہر بیپن چندرن کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ویڈیو کال پر کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی تھی۔

شوبز حلقوں میں سوگ

سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت پر جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کے کال ریکارڈز اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے کے پیچھے چھپے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے