بادشاہ کو اپنے نئے گانے پر معافی مانگنی پڑگئی، معاملہ کیا ہے؟

0
بادشاہ کو اپنے نئے گانے پر معافی مانگنی پڑگئی، معاملہ کیا ہے؟

بادشاہ کو اپنے نئے گانے پر معافی مانگنی پڑگئی، معاملہ کیا ہے؟

ممبئی — معروف بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ نے اپنے نئے گانے ’ٹیٹیری‘ پر ہونے والے تنازع کے بعد معافی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ گلوکار نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے گانے پر پیدا ہونے والے ردعمل کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے معذرت کی۔

بادشاہ کے اس نئے ٹریک ’ٹیٹیری‘ کو اس کے بول اور ویژولز کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ریلیز کے فوراً بعد یہ ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کر گیا تھا۔

یہ تنازع خاص طور پر ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر اور گانے کے الفاظ سے شروع ہوا، جسے ناقدین نے نامناسب قرار دیا، اور معاملہ جلد ہی ایک وسیع ثقافتی بحث میں تبدیل ہوگیا۔

واقعہ وائرل ہونے کے بعد نیشنل کمیشن فار ویمن نے مداخلت کرتے ہوئے گلوکار اور گانے سے وابستہ دیگر افراد کو طلب کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس گانے نے خواتین کے وقار اور شائستگی کو متاثر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے