ایوارڈ شو میں کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی

0
ایوارڈ شو میں کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی

ایوارڈ شو میں کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی

ممبئی — بالی ووڈ اداکار و کامیڈین راجپال یادو نے حالیہ ایوارڈ شو میں پیش آنے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے پسِ پردہ حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سلمان خان نے راجپال یادو کے حق میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ اس کے بعد کامیڈین کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی و میزبان سوربھ دویویدی اور کامیڈین ذاکر خان ایک ایوارڈ شو کی میزبانی کر رہے تھے، جہاں سوربھ دویویدی نے راجپال یادو کے قرض سے متعلق کیس پر طنز کیا۔

اس موقع پر حاضرین نے قہقہے لگائے، تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میزبان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

راجپال یادو کے مداحوں نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اداکار کے حق میں آواز اٹھائی اور ہزاروں پوسٹس کے ذریعے میزبان پر کڑی تنقید کی۔

اس تنازع کے دوران سلمان خان کے علاوہ دیگر فنکاروں، جن میں فرحان اختر بھی شامل ہیں، نے اپنے ساتھی اداکار کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے