اداکارہ حنا رضوی آئی سی یو میں داخل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل

0
اداکارہ حنا رضوی آئی سی یو میں داخل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل

اداکارہ حنا رضوی آئی سی یو میں داخل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی نے اسپتال کے آئی سی یو سے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

حنا رضوی ایک معروف فنی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کی بہن سنگیتا ماضی کی صفِ اول کی اداکارہ و ہدایتکارہ رہی ہیں، جبکہ دوسری بہن کویتا بھی فلمی دنیا میں ایک نمایاں نام رہی ہیں۔ حنا رضوی نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی محنت اور صلاحیت کے ذریعے منفرد شناخت قائم کی۔

جاری کی گئی ویڈیو میں انہیں اسپتال کے بستر پر آکسیجن اور ڈرپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے