اسرائیل سے براہِ راست مذاکرات مسترد، مزاحمت جاری رہے گی: حزب اللہ
اسرائیل سے براہِ راست مذاکرات مسترد، مزاحمت جاری رہے گی: حزب اللہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست بات چیت کو وہ "گناہ” سمجھتے ہیں اور یہ عمل لبنان کو مزید غیر مستحکم کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں نعیم قاسم نے واضح کیا کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی براہِ راست مذاکرات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت کرنی ہو تو صرف بالواسطہ طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت جاری اور مضبوط ہے اور اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔ نعیم قاسم کے مطابق حزب اللہ اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور لبنان و اس کے عوام کے دفاع کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے کتنی ہی دھمکیاں کیوں نہ دی جائیں، تنظیم نہ پیچھے ہٹے گی، نہ جھکے گی اور نہ ہی شکست قبول کرے گی۔