سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان، خیبر پختونخوا کی گورننس پر تنقید

0
سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان، خیبر پختونخوا کی گورننس پر تنقید

سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان، خیبر پختونخوا کی گورننس پر تنقید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کی صورتحال خراب ہے اور ہیلتھ سیکٹر سمیت مختلف اداروں میں بدانتظامی اور کم قیمت ادویات کی خرید و فروخت جیسے مسائل عام ہیں۔

شیر افضل مروت کے مطابق انہیں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس اقدام سے روکنے کی کوشش کی تھی، تاہم انہوں نے اب انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں وہ اس نامزدگی کو عدالت میں لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ شخص سے متعلق فیصلوں پر پہلے بھی عدالتی رائے موجود ہے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کے فیصلوں سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے اور اگر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے تو قیادت میں تبدیلی ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگر پارٹی کی قیادت کو بااختیار بنایا جائے تو سیاسی مسائل میں بہتری آ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے