سخت ورزش ضروری نہیں، ہلکی “ایکسینٹرک” ایکسرسائز سے بھی بہتر نتائج ممکن: تحقیق
سخت ورزش ضروری نہیں، ہلکی “ایکسینٹرک” ایکسرسائز سے بھی بہتر نتائج ممکن: تحقیق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایڈتھ کاون یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پٹھوں کا سائز، طاقت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سخت اور تھکا دینے والی ورزش یا درد ضروری نہیں ہوتا۔
جامعہ کے ایکسرسائز اینڈ اسپورٹس سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسر کین نوساکاکا کے مطابق یہ عام تاثر کہ ورزش لازماً تکلیف دہ ہونی چاہیے، لوگوں کو فٹنس اپنانے سے دور رکھتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس کے بجائے ایکسینٹرک ورزش پر توجہ دینی چاہیے، جو روایتی ورزش کے مقابلے میں کم محنت سے زیادہ مؤثر نتائج دے سکتی ہے، اور اس کے لیے جم جانا بھی ضروری نہیں۔
ایکسینٹرک ایکسرسائز میں پٹھے کھنچتے ہوئے کام کرتے ہیں، جیسے ڈمبل کو آہستہ نیچے لانا، سیڑھیاں اترنا یا آہستگی سے کرسی پر بیٹھنا۔ تحقیق کے مطابق ان حرکات کے دوران پٹھے زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں جبکہ توانائی کم استعمال ہوتی ہے، بنسبت وزن اٹھانے یا سیڑھیاں چڑھنے کے۔