فٹنس ایپس کا منفی اثر سامنے آگیا، صارفین میں شرمندگی اور مایوسی کے جذبات

0
فٹنس ایپس کا منفی اثر سامنے آگیا، صارفین میں شرمندگی اور مایوسی کے جذبات

فٹنس ایپس کا منفی اثر سامنے آگیا، صارفین میں شرمندگی اور مایوسی کے جذبات

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فٹنس اور کیلوریز ٹریک کرنے والی ایپس بعض صارفین میں منفی نفسیاتی اثرات پیدا کر سکتی ہیں، خصوصاً ان افراد میں جو اپنے مقررہ اہداف حاصل نہیں کر پاتے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی کالج لندن اور لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے کی، جس میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہزاروں پوسٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

مطالعے میں فٹنس کی پانچ مقبول ایپس سے متعلق 58 ہزار 881 پوسٹس کو شامل کیا گیا، جن سے ان ٹولز کے ممکنہ منفی نفسیاتی اثرات سامنے آئے۔ بعد ازاں فلٹرنگ کے ذریعے 13 ہزار 799 ایسی پوسٹس سامنے آئیں جن میں منفی جذبات کا اظہار کیا گیا تھا۔

محققین کے مطابق صارفین نے غیر صحت بخش غذا ایپس میں درج کرنے پر "شرمندگی”، بار بار نوٹیفکیشنز آنے پر "جھنجھلاہٹ”، اور اہداف پورے نہ ہونے پر "مایوسی” جیسے جذبات کا اظہار کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ایپس صحت مند طرزِ زندگی کے لیے مددگار ہو سکتی ہیں، لیکن ان کا حد سے زیادہ استعمال بعض افراد میں ذہنی دباؤ اور منفی احساسات کو جنم دے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے