ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

0
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح کوہاٹ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پاڑہ چنار اور کرم میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے