ہالی ووڈ اداکار James Handy گرل فرینڈ کے بیٹے کے ہاتھوں قتل
ہالی ووڈ اداکار James Handy گرل فرینڈ کے بیٹے کے ہاتھوں قتل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
امریکی اداکار James Handy کو مبینہ طور پر ان کی گرل فرینڈ کے بیٹے نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ اداکار کو 3 جون کو امریکی شہر Los Angeles میں واقع ان کے گھر میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع 3 جون کی صبح موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔ اداکار کے سینے پر چاقو کے وار کیے گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ مشتبہ شخص Michael Gladdel کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اسی نے جیمز ہینڈی کو قتل کیا۔
رپورٹس کے مطابق مائیکل گلیڈل اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جیمز ہینڈی کی گرل فرینڈ تھیں۔
واضح رہے کہ جیمز ہینڈی نے 1977ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور Top Gun: Maverick، Jumanji سمیت متعدد ہالی ووڈ فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔