اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر

0
اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر

اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، جس کی اطلاع انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی۔

احسن خان نے اپنے والد کے ہمراہ چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام میں لکھا کہ بعض جدائیاں انسان کو یہ حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر چیز اللہ کی امانت ہے۔

انہوں نے اپنے والد کو ایک شاندار انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں، اس میں ان کے والد کا بنیادی کردار ہے۔

اداکار نے اس مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں، مداحوں اور خیر خواہوں کی محبت اور دعاؤں نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اس آزمائش میں اکیلے نہیں ہیں۔

احسن خان کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے