بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ سنگاپور کے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک
بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ سنگاپور کے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ برطانیہ میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کر لی۔ تقریب میں دونوں کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔
جینیفر ونگٹ نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی نئی زندگی کی جھلک دکھائی۔ ویڈیو میں وہ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں، جبکہ تقریب کے یادگار لمحات بھی شامل تھے۔
رپورٹس کے مطابق ولیم اشمائل سنگاپور میں مقیم کاروباری شخصیت ہیں اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔ دونوں نے اپنے تعلق کو طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔
واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ اس سے قبل 2012ء میں اپنے ڈرامہ دل مل گئے کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، تاہم دونوں کی شادی 2014ء میں ختم ہو گئی تھی۔ جینیفر کی دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے