سلمان خان کی نئی ویڈیو وائرل، مداحوں میں صحت سے متعلق تشویش

0
سلمان خان کی نئی ویڈیو وائرل، مداحوں میں صحت سے متعلق تشویش

سلمان خان کی نئی ویڈیو وائرل، مداحوں میں صحت سے متعلق تشویش

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے مختلف خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھارٹی (SRA) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفیکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا اور مستحق افراد میں گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔

تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ سلمان خان غیر معمولی طور پر کمزور یا بیمار دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ اداکار کی صحت کو آخر کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب متعدد مداح سلمان خان کے دفاع میں بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 60 برس کی عمر میں قدرتی انداز میں عوام کے سامنے آنا قابلِ احترام ہے اور بڑھتی عمر کو اعتماد کے ساتھ قبول کرنا ان کی شخصیت کا مثبت پہلو ہے۔

تاہم سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے