معیاری اسکرپٹس نہیں ملتے، سمجھوتہ نہیں کر سکتی: حنا دل پذیر

0
معیاری اسکرپٹس نہیں ملتے، سمجھوتہ نہیں کر سکتی: حنا دل پذیر

معیاری اسکرپٹس نہیں ملتے، سمجھوتہ نہیں کر سکتی: حنا دل پذیر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ حنا دل پذیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے ٹی وی اسکرین پر کم نظر آنے کی بڑی وجہ معیاری اسکرپٹس کی کمی اور اپنے فن پر سمجھوتہ نہ کرنا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حنا دل پذیر نے کہا کہ وہ زیادہ منصوبوں میں کام کرنے کے بجائے معیاری کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں اور صرف تعداد بڑھانے کے لیے ایسے کردار قبول نہیں کرنا چاہتیں جو ان کے تخلیقی معیار پر پورا نہ اتریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھے اسکرپٹس ان تک پہنچتے ہی نہیں، اور جو آتے بھی ہیں ان پر اب سمجھوتہ کرنے کا دل نہیں چاہتا، اسی لیے وہ کم کام کر رہی ہیں۔

حنا دل پذیر نے کہا کہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کے کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں، خواہ کسی عمر رسیدہ خاتون کا کردار ہو، لڑکے کا روپ دھارنا ہو یا کوئی غیر روایتی کردار، لیکن کردار مضبوط، بااثر اور کہانی میں اہم ہونا چاہیے۔

اداکارہ کے اس مؤقف کو مداحوں نے سراہتے ہوئے ان کی فنی صلاحیتوں اور معیاری کام کے انتخاب کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

حنا دل پذیر ڈرامہ بلبلے میں "مومو” کے یادگار کردار سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، جبکہ قدوسی صاحب کی بیوہ، یہ زندگی ہے اور اینی کی آئے گی بارات سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث پاکستان کی نمایاں ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے