امریکی اداکار جیرڈ لیٹو پر 4 خواتین کے جنسی زیادتی کے الزامات، اداکار نے دعوے جھوٹے قرار دے دیے
امریکی اداکار جیرڈ لیٹو پر 4 خواتین کے جنسی زیادتی کے الزامات، اداکار نے دعوے جھوٹے قرار دے دیے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
لاس اینجلس: معروف امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو کے خلاف 4 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کی نئی دستاویزی فلم ’جیرڈ لیٹو: ہالی ووڈز ڈارک سیکریٹ‘ میں 10 خواتین نے اداکار کے حوالے سے بات کی۔ ان میں سے 4 خواتین نے جیرڈ لیٹو پر جنسی ہراسانی اور زیادتی کے ذیل میں سنگین الزامات لگائے:
پہلا واقعہ: ایک خاتون کے مطابق جب وہ 17 سال کی تھی تو اداکار نے اسے ایک موٹل کے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسرا واقعہ: دوسری خاتون نے بتایا کہ 19 سال کی عمر میں جیرڈ لیٹو نے اسے جنسی زیادتی کی دھمکی دی۔
تیسرا واقعہ: تیسری خاتون نے الزام لگایا کہ کیلیفورنیا میں 17 سال کی عمر میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
چوتھا واقعہ: چوتھی خاتون نے دعویٰ کیا کہ 16 سال کی عمر میں اداکار نے اسے فون کالز کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کیا۔