سید محمد احمد سے مبینہ نامناسب رویہ، حسن احمد کی فہد شیخ پر کڑی تنقید

0
سید محمد احمد سے مبینہ نامناسب رویہ، حسن احمد کی فہد شیخ پر کڑی تنقید

سید محمد احمد سے مبینہ نامناسب رویہ، حسن احمد کی فہد شیخ پر کڑی تنقید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حسن احمد نے اداکار فہد شیخ کو سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ نامناسب سلوک پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حسن احمد نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فہد شیخ اسمارٹ بننے کی کوشش میں اکثر دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

انہوں نے فہد شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے آپ کے ساتھ کام کیا ہے، اور جتنا میں نے آپ کو جانا ہے، آپ تقریباً سب ہی لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔”

حسن احمد نے مزید کہا کہ فہد شیخ ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کا مذاق اڑا کر وہ زیادہ اسمارٹ نظر آئیں گے۔

اداکار نے وائرل ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس میں نظر آنے والے فہد شیخ اور دیگر افراد کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

تاہم، اس معاملے پر فہد شیخ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے