25 سالہ انگلش فاسٹ باؤلر جان ٹرنر کا کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

0
25 سالہ انگلش فاسٹ باؤلر جان ٹرنر کا کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

25 سالہ انگلش فاسٹ باؤلر جان ٹرنر کا کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ باؤلر جان ٹرنر نے مسلسل انجریز کے باعث پیشہ ورانہ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی جانب سے 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے، تاہم گزشتہ سال جون میں کمر کے اسٹریس فریکچر کے باعث وہ کسی بھی پیشہ ورانہ میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

معاشیات میں گریجویٹ جان ٹرنر کے ہیمپشائر کے ساتھ معاہدے کی مدت میں ابھی دو سال باقی تھے، جبکہ ان کے پاس گزشتہ سال کے آخر تک انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کا ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ بھی موجود تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے بیان میں جان ٹرنر نے کہا کہ مسلسل انجریز، خصوصاً ایک سال سے زائد عرصے تک میدان سے دور رکھنے والے اسٹریس فریکچر نے انہیں بطور کرکٹر اور اپنی آئندہ زندگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیمپشائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کرنا ان کا خواب تھا، لیکن موجودہ حالات میں زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کا یہی مناسب وقت ہے۔ ان کے بقول کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کی زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے