نصرت فتح علی خان کی برسی، راحت فتح علی خان کی مزار پر حاضری اور قوالی، ویڈیوز وائرل
نصرت فتح علی خان کی برسی، راحت فتح علی خان کی مزار پر حاضری اور قوالی، ویڈیوز وائرل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
معروف پاکستانی قوال راحت فتح علی خان نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے تین دہائیاں گزر چکی ہیں، تاہم ان کی آواز، موسیقی اور قوالی کا فن آج بھی دنیا بھر میں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے نصرت فتح علی خان کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر دونوں نے مزار کے سامنے کلام اور قوالی پیش کی، جبکہ قوالی کے دوران نذرانے کے طور پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔
مزار پر بڑی تعداد میں مداح اور دیگر افراد بھی موجود تھے، جنہوں نے قوالی میں شرکت کی۔
راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے کی مزار پر قوالی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہا ہے۔
بعض صارفین نے مزار پر اس انداز میں قوالی پیش کرنے کو ناپسند کیا اور اس پر تنقید کی، جبکہ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
راحت فتح علی خان کے اس اقدام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔