فلمی موسیقی اب آرٹ نہیں رہی، کام بن گئی ہے: سلیم مرچنٹ

0
فلمی موسیقی اب آرٹ نہیں رہی، کام بن گئی ہے: سلیم مرچنٹ

فلمی موسیقی اب آرٹ نہیں رہی، کام بن گئی ہے: سلیم مرچنٹ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی سے کنارہ کشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کے دوران انہیں احساس ہوا کہ فلموں کے لیے موسیقی بنانا اب انہیں خوشی نہیں دیتا۔

ایک انٹرویو میں سلیم مرچنٹ نے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 برس سے کسی فلم کے لیے موسیقی ترتیب نہیں دے رہے، کیونکہ ان کے بقول فلمی موسیقی اب آرٹ کے بجائے کام بن کر رہ گئی ہے۔

موسیقار کے مطابق فلم کے لیے گانا تیار کرنے کے عمل میں اب ہدایت کار کے علاوہ پروڈیوسر، ریکارڈ لیبل، اداکار اور بعض اوقات اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سمیت کئی فریق شامل ہوتے ہیں، جس سے موسیقی کی اصل روح متاثر ہوتی ہے۔

سلیم مرچنٹ کا کہنا تھا کہ اس طویل اور پیچیدہ عمل کے اختتام تک فن اپنا اصل مفہوم کھو دیتا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے فلمی موسیقی سے دوری اختیار کی۔

سلیم مرچنٹ کے بیان کے بعد بعض مداحوں نے قیاس آرائی کی ہے کہ گلوکار اریجیت سنگھ کے فلمی گائیکی سے کنارہ کشی کے فیصلے کے پیچھے بھی ممکنہ طور پر ایسی ہی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

تاہم اریجیت سنگھ نے اپنی جانب سے ریٹائرمنٹ کی کوئی ایسی وجہ بیان نہیں کی۔ رواں سال جنوری میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ نئے پراجیکٹس قبول نہیں کریں گے، البتہ زیرِ تکمیل منصوبوں کو مکمل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے