اداکارہ میرا کا انکشاف: فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا سامنا

0
اداکارہ میرا کا انکشاف: فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا سامنا

اداکارہ میرا کا انکشاف: فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا سامنا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے امریکا کے نفسیاتی اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ذہنی دباؤ کی اصل وجہ فلم میں ان کا انتہائی مشکل اور جذباتی کردار تھا۔

میرا نے بتایا کہ شوٹنگ کے ابتدائی مرحلے میں کردار کی گہرائی نے ان کی ذہنی صحت پر اثر ڈالا، جس کے باعث انہیں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیفیت سے نکلنے اور ذہنی توازن بحال کرنے میں انہیں خاصی محنت کرنا پڑی۔

اداکارہ نے ہدایت کار شان شاہد کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے انہیں کردار میں ڈوبنے اور اداکاری کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دی۔

واضح رہے کہ فلم ’سائیکو‘ میں جاوید شیخ، سونیا حسین، نیر اعجاز اور شبیر جان بھی شامل ہیں، اور یہ فلم اس سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے